فائزر ویکسین کورونا کی بدلتی اقسام کے خلاف بھی موثر ہے:ڈاکٹر شاہین
جرمن بائیو ٹیکنالوجی فرم بائیو این ٹیک کے بانی پروفیسر ڈاکٹراوعور شاہین نے کہا ہے کہ فائزر۔بائیو این ٹیک ویکسین کورونا کی بدلتی اقسام کے خلاف بھی موثر ہے
1688818
جرمن بائیو ٹیکنالوجی فرم بائیو این ٹیک کے بانی پروفیسر ڈاکٹراوعور شاہین نے کہا ہے کہ فائزر۔بائیو این ٹیک ویکسین کورونا کی بدلتی اقسام کے خلاف بھی موثر ہے۔
شاہین نے کورونا کی بدلتی اقسام کے حوالے سے امکان ظاہر کیا ہے کہ اگلے چھ ماہ یا سال کے اندر کورونا کی مختلف اقسام نمودار ہو سکتی ہیں جن کےلیے ویکسین میں کسی قسم کی تبدیلی لانا فی الوقت زیر موضوع نہیں ہے ۔
انہوں نےکہا کہ اس حوالے سے صورت حال اور نئے فیصلوں کو مد نظر رکھنا ہوگا۔
یاد رہے کہ بائیو این ٹیک فائزر نے اب تک دنیا بھر کے ایک سو زائد ممالک کو ایک ارب خوراکیں فراہم کی ہیں۔
توقع ہے کہ ویکسین کی سالانہ پیداواری استعداد کو اواخر سال تک تین ارب جبکہ اگلے سال چار ارب خوراکوں تک بڑھایا جا سکے گا۔