فائزر ویکسین ڈیلٹا وائرس کے خلاف 70 فیصد موثر ہے:جدید تحقیق
اسرائیل کے سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق، عبرانی یونیوسٹی نے اس حوالے سے ایک تحقیق کے نتائج واضح جاری کیے ہیں جن کے تحت فائزر ۔بائیو این ٹیک کی مشترکہ ویکسین ڈیلٹا قسم کے وائرس کے خلاف بھی 70 فیصد موثر ثابت ہوئی ہے
1669807
اسرائیل میں ہوئی ایک تحقیق کے مطابق، فائزر بائیو این ٹیک کی مشترکہ ویکسین ڈیلٹا قسم کے وائرس کے خلاف بھی 70 فیصد موثر ثابت ہو رہی ہے۔
اسرائیل کے سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق، عبرانی یونیوسٹی نے اس حوالے سے ایک تحقیق کے نتائج واضح جاری کیے ہیں جن کے تحت فائزر ۔بائیو این ٹیک کی مشترکہ ویکسین ڈیلٹا قسم کے وائرس کے خلاف بھی 70 فیصد موثر ثابت ہوئی ہے۔
اس سے پیشتر بھی اسرائیل ہی میں ایک تحقیق سے یہ بات سامنے آئی تھی کہ یہی ویکسین کورونا کی دیگر اقسام کے خلاف بھی 95 فیصد موثر ہے۔
یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اس ویکسین کو لگوانے والے افراد میں کورونا کی دیگر اقسام سے سامنے آنے والی علامات میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔