سویڈن: ایک لاکھ افراد کو جعلی پی سی آر رپورٹیں جاری کر دی گئیں

ایک لاکھ سے زائد افراد کو جعلی نیگیٹیو پی سی آر ٹیسٹ رپورٹ کے ساتھ سیاحتی دستاویز جاری کرنے پر متعدد پرائیویٹ ہیلتھ کمپنیوں کو نگرانی میں لے لیا گیا

1661449
سویڈن: ایک لاکھ افراد کو جعلی پی سی آر رپورٹیں جاری کر دی گئیں

سویڈن میں ایک لاکھ سے زائد افراد کو جعلی نیگیٹیو پی سی آر ٹیسٹ رپورٹ کے ساتھ سیاحتی دستاویز جاری کرنے  پر متعدد پرائیویٹ ہیلتھ کمپنیوں کو نگرانی میں لے لیا گیا ہے۔

روزنامہ آفٹونبلیڈٹ کے مطابق پرائیویٹ ہیلتھ کمپنیوں نے ملک بھر میں تقریباً ایک لاکھ افراد کو جعلی پی سی آر ٹیسٹ رپورٹیں فروخت کی ہیں۔

خبر میں کئے گئے دعوے کے مطابق یہ ٹیسٹ روپورٹیں  کئی ملین ڈالر مالیت  کی ہیں اور بیرون ملک جانے کے خواہش مندوں کی طلب پر جاری کی گئی ہیں۔

واقعے کی تحقیق پر متعین اٹارنی الیگزینڈر بِٹنر نے کہا ہے کہ دعوے کی فائل خفیہ ہے اور موجود مشتبہ افراد کے بارے میں تفتیش شروع کروا دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ سویڈن میں سرکاری ہسپتال اور مراکزِ صحت پی سی آر ٹیسٹ کرنے کے باوجود سیاحتی لیٹر جاری نہیں کرتے اس وجہ سے بیرون ملک جانے کے خواہش مند پرائیویٹ ہیلتھ کمپنیوں  سے  150 یورو کے بدلے پی سی آر کی جعلی رپورٹ حاصل کرتے ہیں۔



متعللقہ خبریں