ارجنٹائن میں ایک مریضہ میں سیاہ فنگس کی تشخیص

اس سے قبل کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والی ایک مریضہ میں سیاہ فنگس بیماری کی تشخیص کی گئی ہے: ارجنٹائن وزارت صحت

1661517
ارجنٹائن میں ایک مریضہ میں سیاہ فنگس کی تشخیص

ارجنٹائن میں ایک مریضہ میں سیاہ فنگس کی تشخیص کی گئی ہے۔

ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزارت صحت کی طرف سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق وزارت نے جاریکردہ بیان میں کہا ہے کہ اس سے قبل کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والی ایک مریضہ میں سیاہ فنگس بیماری کی تشخیص کی گئی ہے۔

اطلاع کے مطابق ریاست فورموسا میں مقیم مذکورہ 47 سالہ مریضہ کو ہائی بلڈ پریشر اور دوسرے درجے کی ذیابیطس کا عارضہ بھی لاحق ہے۔

سیاہ فنگس کی بیماری سب سے زیادہ دماغ، ناک اور آنکھوں کو متاثر کرتی ہے ۔ انسان سے انسان کو منتقل نہیں ہوتی لیکن کمزور قوت مدافعت کے حامل انسانوں پر حملہ آور ہو کر  پیچیدہ مسائل پیدا کر  سکتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ کووِڈ۔ 19 سے شفا یاب ہونے والے مریضوں

 



متعللقہ خبریں