زمینی فضا میں زہریلی گیس کی مقدار خطرناک حد تک بڑھ گئی

امریکی ریاست ہوائی میں قائم ماؤنا لوآ مشاہدہ گاہ نے بتایا کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران کاربن ڈائی آکسائیڈ گیس کے اس ارتکاز کی اوسط شرح چار سو انیس پارٹیکلز فی ملین ہو گئی

1653862
زمینی فضا میں زہریلی گیس کی مقدار خطرناک حد تک بڑھ گئی

دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا کے باوجود گزشتہ چند ماہ کے دوران زمین کی فضا میں زہریلی کاربن ڈائی آکسائیڈ گیس کا ارتکاز تاریخی حد تک زیادہ ہو گیا۔

امریکی ریاست ہوائی میں قائم ماؤنا لوآ مشاہدہ گاہ نے بتایا کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران کاربن ڈائی آکسائیڈ گیس کے اس ارتکاز کی اوسط شرح چار سو انیس پارٹیکلز فی ملین ہو گئی۔

اس مشاہدہ گاہ کے مطابق، اس نے زمین کی فضا میں اس گیس کے ارتکاز کی پیمائش کا سلسلہ سن 1958میں شروع کیا تھا اور تب سے آج تک یہ شرح پہلے کبھی اتنی زیادہ نہیں رہی تھی۔

پچھلے سال مئی میں یہ اوسط شرح چار سو سترہ پی پی ایم رہی تھی۔



متعللقہ خبریں