ناسا زہرہ کی جانب دو روبوٹک مشن بھیجے گا

ناسا کے نئے منتظم  اعلی بِل نَیلسن نے ملازمین سے اپنے اولین  خطاب میں اعلان کیا کہ ناسا مستقبل میں زہرہ کی طرف دو روبوٹک مشن روانہ کرے گا

1651245
ناسا زہرہ کی جانب دو روبوٹک مشن بھیجے گا

امریکی خلائی ادارہ ناسا  نظام شمسی میں زمین کے گرم ترین ہمسایہ سیارے زہرہ کی طرف دو خلائی روبوٹک مشن بھیجنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

خبرکے مطابق،زمین کے چاند اور مریخ کی تسخیر کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ زہرہ کی طرف مشن بھیجنے کا سوچا گیا ہے۔

 ریاست فلوریڈا میں کیپ کنیورل سے موصولہ اطلاع میں بتایا گیا ہے کہ ناسا کے نئے منتظم  اعلی بِل نَیلسن نے ملازمین سے اپنے اولین  خطاب میں اعلان کیا کہ ناسا مستقبل میں زہرہ کی طرف دو روبوٹک مشن روانہ کرے گا۔

یہ مشن 2028ء اور 2030ء کے درمیان زہرہ کی طرف بھیجے جائیں گے اور ان کے لیے ناسا کے "ڈسکوری پروگرام" کے تحت فی کس 500 ملین ڈالر مہیا کیے جائیں گے جن کے نام "ڈاونچی پلَس" اور " ویریتاس" ہونگے۔



متعللقہ خبریں