ترکی: ویکسین لگوانے والوں کی تعداد 10 ملین سے تجاوز کر گئی

ایک کروڑ 43 لاکھ 52 ہزار 956 افراد کو کووِڈ۔19 ویکسین کی پہلی خوراک اور ایک کروڑ 680 افراد کو دونوں خوراکیں لگا دی گئی ہیں: ترکی وزارت صحت

1635109
ترکی: ویکسین لگوانے والوں کی تعداد 10 ملین سے تجاوز کر گئی

ترکی میں کورونا وائرس کے خلاف جدوجہد  کے دائرہ کار میں ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانے والوں کی تعداد  10 ملین سے تجاوز کر گئی ہے۔

وزارت صحت  کے کووڈ۔19 ویکسین  اطلاعاتی پلیٹ فورم سے فراہم کئے گئے  تازہ اعدادو شمار کے مطابق ترکی کے مقامی وقت کے مطابق دن 10 بج کر 30 منٹ تک ایک کروڑ 43 لاکھ 52 ہزار 956 افراد کو کووِڈ۔19 ویکسین کی پہلی خوراک اور ایک کروڑ 680 افراد کو دونوں خوراکیں لگا دی گئی ہیں۔

اس طرح ملک میں ویکسینیشن کی کُل تعداد 2 کروڑ 43 لاکھ 53 ہزار 636 تک پہنچ گئی ہے۔

ویکسینیشن پروگرام میں فی الوقت سینوویک اور بائیون ٹیک کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ توقع ہے کہ رواں مہینے کے دوران  سپٹنک وی کی پہلی کھیپ بھی ترکی پہنچ جائے گی۔

مقامی ویکسین کی تیاری کے لئے جاری 18 تحقیقاتی پروگراموں میں سے ایرجئیس یونیورسٹی  کی غیر فعال ویکسین  چند ہفتوں میں فیز۔3 مرحلے کا آغاز کر دے گی۔


ٹیگز: #ویکسین

متعللقہ خبریں