چین کے بے قابو راکٹ نے دنیا بھر کو الارم دے دیا، 8 مئی تک زمین پر گرنے کی توقع

امریکن اسپیس فورسز راکٹ کی گزر گار پر نگاہ رکھے  ہوئے ہیں۔ ہمیں توقع ہے کہ راکٹ 8 مئی کو زمین  پر گرے گا: مائس ہاورڈ

1634327
چین کے بے قابو راکٹ نے دنیا بھر کو الارم دے دیا، 8 مئی تک زمین پر گرنے کی توقع

چین کےبے قابو راکٹ 'لانگ مارچ 5B ' نے دنیا بھر کو الارم دے دیا ہے۔

امریکہ وزارت دفاع پینٹاگون کے ترجمان مائس ہاورڈ  نے کہا ہے کہ امریکن اسپیس فورسز راکٹ کی گزر گار پر نگاہ رکھے  ہوئے ہیں۔ ہمیں توقع ہے کہ راکٹ 8 مئی کو زمین  پر گرے گا۔

ہاورڈ نے تاحال اس بات سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے کہ راکٹ کے ٹکڑے ٹھیک کس جگہ پر گریں گے۔ تاہم کہا ہے کہ راکٹ کے ٹکڑے گرنے سے چند گھنٹے قبل جگہ کا اندازہ لگایا جا سکے گا۔

واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے چین نے اپنے خلائی اسٹیشنوں کے ٹکڑے خلاء میں بھیجنے کے لئے ایک راکٹ کا استعمال کیا تھا۔

22 ٹن وزنی  راکٹ بے قابو ہونے پر اس کےبعض ٹکڑے خلاء میں جل گئے ہیں  اور بعض  کے زمین پر گرنے کا خدشہ محسوس کیا جا رہا ہے۔



متعللقہ خبریں