مقامی ویکسین سال کے آخر تک استعمال کے لئے پیش کر دی جائے گی: حسن ماندال

ماہِ اگست میں تیسرے فیز کا کام مکمل ہونے کے بعد 2021 کے آخر تک ہم انشاءاللہ ایک جدید VLP ویکسین تیار کر کے عوامی خدمت کے لئے پیش کر دیں گے: حسن ماندال

1632980
مقامی ویکسین سال کے آخر تک استعمال کے لئے پیش کر دی جائے گی: حسن ماندال

ترکی کے سائنس و ٹیکنالوجی تحقیقی ادارے TUBİTAK کے سربراہ حسن ماندال نے کہا ہے کہ ترکی کی تیار کردہ کورونا وائرس ویکسین رواں سال کے آخر تک استعمال کے لئے پیش کر دی جائے گی۔

TUBİTAK کے سربراہ نے ٹی آر ٹی خبر پر مقامی ویکسین کی تیاری کی حالیہ صورتحال پر بات چیت کی۔

انہوں نے کہا ہے کہ TUBİTAK کے زیرِ انتظام جاری 7 عدد ویکسینوں کی تیاری کا کام جاری ہے۔ ان ویکسینوں میں سے ایک VLPویکسین کی فیز کاروائیاں 27 مارچ کو شروع ہوئیں۔ ویکسین ماہِ مئی کے آخر اور جون کے آغاز تک دوسرافیز شروع کر دے گی۔

ماندال نے کہا ہے کہ ماہِ اگست میں تیسرے فیز کا کام مکمل ہونے کے بعد 2021 کے آخر تک ہم انشاءاللہ ایک جدید VLP ویکسین تیار کر کے عوامی خدمت کے لئے پیش کر دیں گے۔

TUBİTAK کے سربراہ حسن ماندال نے کورونا وائرس کے علاج کے لئے ادویات کی تیاری کے کاموں کے بارے میں بھی معلومات فراہم کیں اور کہا ہے کہ 2 نئی دوائیں اس ہفتے فیز 2 کا  آغاز کریں گی اور اگست میں علاج کے لئے استعمال کی جانے لگیں گی۔



متعللقہ خبریں