انگلینڈ: ماسک اور سماجی فاصلے کے بغیر بھاری شرکت سے تجرباتی پارٹی

لیور پول میں سماجی فاصلے اور ماسک کے بغیر کئے گئے اس تجربے میں تقریباً 3 ہزار افراد نے شرکت کی

1632293
انگلینڈ: ماسک اور سماجی فاصلے کے بغیر بھاری شرکت سے تجرباتی پارٹی

انگلینڈ میں کورونا وائرس وباء کے دنوں میں پہلی دفعہ سماجی فاصلے اور ماسک کی شرط کے بغیر بھاری شرکت کے ساتھ پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔

لیور پول میں سماجی فاصلے اور ماسک کے بغیر کئے گئے اس تجربے میں تقریباً 3 ہزار افراد نے شرکت کی۔

پارٹی میں شرکت کرنے والوں سے حالیہ 24 گھنٹوں میں کروائے گئے کورونا ٹیسٹ کے منفی نتائج حاصل ہونے کی صورت میں 5 دن کے اندر اندر ایک اور ٹیسٹ کروانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

پارٹی کا تجربہ انگلینڈ حکومت کی طرف سے اور بڑے پیمانے کی تقریبات کے انعقاد کو ٹیسٹ کرنے کے لئے کیا گیا ہے۔

لیور پول شعبہ عوامی صحت کے ڈائریکٹر میٹ آشٹن نے کہا ہے کہ پارٹی تجربے کے بعد کورونا ٹیسٹ  مثبت آنے والوں کو خود کو قرنطینہ میں لینا ہو گا تاہم ہم کسی کے بھی مثبت نتائج کی توقع نہیں رکھتے۔



متعللقہ خبریں