ناسا کے سکاوٹ ہیلی کاپٹر کی مریخ پر پہلی کامیاب پرواز
پریزروینس کے ذریعے سرخ سیارے پر بھیجے گئے 1.8 کلو گرام وزنی ہیلی کاپٹر' مہارت' نے کامیابی سے ٹیک آف اور لینڈنگ کر لی ہے: ناسا
امریکہ کے خلائی ادارے ناسا کے مریخ کے لئے ingenuity یعنی مہارت نامی سکاوٹ ہیلی کاپٹر نے پہلی کنٹرول پرواز کامیابی سے مکمل کر لی ہے۔
ناسا کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیاہے کہ سکاوٹ گاڑی پریزروینس کے ذریعے سرخ سیارے پر بھیجے گئے 1.8 کلو گرام وزنی ہیلی کاپٹر' مہارت 'نے کامیابی سے ٹیک آف اور لینڈنگ کر لی ہے۔
پرواز کو کیلیفورنیا میں واقع مرکز سے کنٹرول کیا گیا اور چھوٹے ہیلی کاپٹر کے مناظر کو رائے عامہ سے شئیر کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ امریکہ کی سکاوٹ گاڑی پریزروینس کو 30 جون 2020 کو امریکہ کی ریاست فلوریڈا کے کیپ کیناوریل خلائی اسٹیشن سے چھوڑا گیا تھا۔ گاڑی 7 ماہ میں 470 ملین کلو میٹر مسافت طے کرنے کے بعد 20 فروری کو کامیابی سے مریخ کی سطح پر اتر گئی تھی۔
متعللقہ خبریں

جاپان: "بینی۔کوجی" کی وجہ سے 2 افراد ہلاک، 100 سے زائد ہسپتال پہنچ گئے
مریضوں کی اکثریت کو گردے فیل ہونے کی شکایت سے ہسپتالوں میں داخل کیا گیا ہے: جاپان وزارت صحت