فیس بک کے 533 ملین صارفین کی معلومات کو ہیکر پلیٹ فورم سے شئیر کر دیا گیا

شئیر کئی گئی معلومات میں مذکورہ صارفین کے ٹیلی فون نمبر، محل وقوع ، تاریخ پیدائش، ای۔میل ایڈریس شامل ہیں

1614395
فیس بک کے 533 ملین صارفین کی معلومات کو ہیکر پلیٹ فورم سے شئیر کر دیا گیا

سوشل میڈیا پیج 'فیس بک'  کے 533 ملین صارفین کی معلومات کو ایک ہیکر پلیٹ فورم سے شئیر کر دیا گیا ہے۔

بزنس انسائیڈر  انٹر نیٹ سائٹ کی خبر کے مطابق ایک ہیکر پلیٹ فورم  پر 106 ممالک سے 533 فیس بُک صارفین  کے ٹیلی فون نمبر اور شخصی معلومات کو بلا اجرت آن لائن نشر کر دیا گیاہے۔

جن صارفین کی معلومات کو شئیر کیا گیا ہے ان میں سے 32 ملین سے زائد صارفین کا تعلق امریکہ سے، 11 ملین کا برطانیہ سے  اور 6 ملین کا بھارت سے  ہے۔ شئیر کئی گئی معلومات میں مذکورہ صارفین کے ٹیلی فون نمبر، محل وقوع ، تاریخ پیدائش، ای۔میل ایڈریس شامل ہیں۔

سکیورٹی حکام  نے متنبہ کیا ہے کہ کمپیوٹر ہیکر مذکورہ معلومات  کو  فراڈ کے لئے استعمال کر سکتے ہیں۔



متعللقہ خبریں