گردوں کی پیوند کاری کے لیے دنیا بھر سے مریض ترکی آرہے ہیں
ترکی حفظان صحت کی خدمات میں اعتماد، معیار اور نرخوں کے لحاظ سے نمایاں ہونے کے باعث عالمی سطح پر توجہ مرکز ہے
1611853
دنیا بھر سے متعدد ممالک سے مریض ربوٹیک جراحی کے ذریعے گردوں کی پیوند کاری کے لیے ترکی آرہے ہیں۔
کورونا وبا کے ابتدائی ایام میں پیدا ہونے والے خوف نے اعضا کی پیوند کاری کے عمل کو بھی متاثر کیا، آپریشنز میں 50 فیصد کی حد تک کمی آئی تو جسمانی اعضا کے عطیے کی شرح میں بھی گراوٹ آئی۔
بعد میں گزشتہ ماہ جون سے اس عمل میں بحالی آئی اور ربوٹیک سرجری کے ذریعے گردوں کی پیوند کاری میں بھی اضافہ ہوا۔
یعنی وبا کےد وران بھی بلقانی ممالک مشرق وسطی، روس اور جرمنی ممالک سے بھاری تعداد میں مریضوں نے آپریشن کے لیے ترکی کو ترجیح دی۔
ترکی حفظان صحت کی خدمات میں اعتماد، معیار اور نرخوں کے لحاظ سے نمایاں ہونے کے باعث عالمی سطح پر توجہ مرکز ہے۔