یورپی یونین کمیش کی جانب سے ویکسین کارڈ کے استعمال پر ہری جھنڈی

ورپی  یونین کمیشن کے مسودہ قانون کو 17 مارچ کو  آشکار کیے جانے کی توقع

1600468
یورپی یونین کمیش کی جانب سے ویکسین کارڈ کے استعمال پر ہری جھنڈی

یورپی یونین  نے اطلاع دی ہے کہ سیر و سیاحت  کی تدابیر میں نرمی لانے  میں استعمال کیے جانے والے ویکسین کارڈ  زیونین کی جانب سے منظوری دی گئی ویکسین کے لیے لاگو  ہوں گے۔

یورپی یونین کمیشن کی رکن  یلووا جوہانسن نے اخباری نمائندوں کے ویکسین کارڈ کے بارے میں سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ  یورپی یونین کمیشن،  کام کاج یا پھر سیر و سیاحت مقاصد کی حامل آمدورفت میں آسانیاں لانے کے زیرِ مقصد ’’ویکسین کارڈ‘‘ یا پھر ’ویکسین پاسپورٹ ‘ کے حوالے سے  مسودہ قانون  آئندہ ہفتے پیش کرے گا۔

یورپی  یونین کمیشن کے مسودہ قانون کو 17 مارچ کو  آشکار کیے جانے کی توقع کی جارہی ہے، اس بل پریورپی یونین کونسل اور یورپی پارلیمنٹ کی  منظوری  لازمی ہے۔

یورپی یونین  نے  ابتک استعمال کیے جانے والے  بائیون ٹیک۔ فائزر، موڈرنا اور آسڑا زینیکا  فرموں  کی ویکسین کو مذکورہ فہرست میں جگہ دی ہے۔

جانسن اینڈ جانسن  کی ویکسین نے گزشتہ روز منظوری لے لی تھی تا ہم اس کی تقسیم کا عمل ماہ اپریل  میں متوقع ہے۔

 



متعللقہ خبریں