ناسا کا خلائی مشن مریخ پر،ویڈیو مناظر جاری کر دیئے

ناسا کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خلائی گاڑی پیرا شوٹ کے ذریعے مریخ کی سطح پر اتری  ہے جس پر 25 کیمرے اور 2 مائیکرو فونز نصب ہیں

1588852
ناسا کا خلائی مشن مریخ پر،ویڈیو مناظر جاری کر دیئے

ناسا نے اپنے خلائی مشن "perseverence" کے سرخ سیارے کی ریتلی مٹی پر اترنے کی ویڈیو جاری کر دی۔

ناسا کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خلائی گاڑی پیرا شوٹ کے ذریعے مریخ کی سطح پر اتری  ہے جس پر 25 کیمرے اور 2 مائیکرو فونز نصب ہیں۔

ناسا کے مطابق، اس خلائی گاڑی کے پاس بہت بڑی تعداد میں ڈیٹا موجود ہے جو آہستہ آہستہ زمین پر واپس بھیج رہا ہے۔

اس سے قبل ناسا نے خلائی مشن کی جانب سے بھیجی گئی مریخ کی تصویر جاری کی تھی۔

ناسا حکام کا کہنا ہےکہ سرخ سیارے پر بھیجی گئی مشین کی جانب سے مثبت پیغام آیا ہے اور اس کے تمام آلات درست طریقے سے کام کر رہے ہیں جبکہ مشین نے  بیٹریاں چارج کرنا شروع کر دی ہیں ۔

ناسا حکام کا کہنا تھا کہ اگر یہ پرواز کامیاب رہی تو مستقبل میں ایسی مزید پروازیں روانہ کی جائیں گی۔

خیال رہے کہ دو روز قبل مریخ پر زندگی کی تلاش کے لیے گئے ناسا کے خلائی روبوٹ رورو ’پریزرونس‘ نے کامیابی سے لینڈ کی تھی۔ مشن نے خلاف میں 12 ہزار میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر طے کیا تھا۔

اس مشن پر 2 ارب 20 کروڑ ڈالر کی لاگت آئی ہے جس کی لینڈنگ کا سگنل ناسا کو موصول ہونے میں 11 منٹ لگے۔



متعللقہ خبریں