ترکی نے بلا ڈرائیور کی بجلی سے چلنے والی بس بھی تیار کر لی

ترک صدر نے صدارتی کمپلیکس میں اس بس کے تجربے کا بذاتِ خود مشاہدہ کیا

1575861
ترکی نے بلا ڈرائیور کی بجلی سے چلنے والی بس بھی تیار کر لی

صدر رجب طیب ایردوان نے ترک انجنیئروں کی جانب سے تیار کردہ بلا ڈرائیور  کے بجلی سے چلنے والی بس  کے حوالے سے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ’’پوری دنیا میں صاف توانائی  کی کھپت اولیت کا معاملہ ہے ، ان ایام میں انشااللہ یہ منصوبہ ہمارے لیے باعثِ فخر بنے گا۔

صدر ایردوان نے ٹیلی گرام اکاؤنٹ پر مذکورہ بس کے حوالے سے  ایک پیغام جاری کیا،  بس کے سامنے اتروائی گئی تصویر کو بھی شیئر کرنے والے  ترک صدر نے بتایا کہ’’پیارے بھائیو   ہم نے دنیا بھر میں باقاعدہ   طور پر تیار کی جانے والی  پہلی چوتھی سطح کی بلا ڈرائیور اور بجلی کی بس اتاک الیکڑک کا آج ہم نے صدارتی کمپلیکس میں تجربہ کیا ہے۔ قار سان اور اداستیک فرموں کی مشترکہ پیداوار  یہ بس  دنیا بھر میں صاف توانائی کی کھپت پر توجہ دیے جانے والے ان ایام میں  اللہ تعالی کے فضل و کرم سے ہم سب کی فخریہ پیداوار ہو گی۔ ‘‘


 



متعللقہ خبریں