ترکی : کورونا سے مزید 165 اموات،کل تعداد 23997 ہو گئی

ترکی میں کورونا وائرس کے خلاف جدوجہد میں حالیہ 24 گھنٹوں کے دوران اموات کی تعداد 165 ہوگئی جس کے بعد اب تک اموات کی کُل تعداد 23 ہزار 997 ہو گئی ہے

1565591
ترکی : کورونا سے مزید 165 اموات،کل تعداد 23997 ہو گئی

ترکی میں کورونا وائرس کے خلاف جدوجہد میں حالیہ 24 گھنٹوں کے دوران اموات کی تعداد 165 ہے۔

اس تازہ جانی نقصان کے ساتھ وباء کے آغاز سے لے کر اب تک اموات کی کُل تعداد 23 ہزار 997 ہو گئی ہے۔

ایک دن میں ایک لاکھ 48 ہزار 636 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 803 کے نتائج مثبت نکلے ہیں۔

ملک میں مریضوں کی یومیہ تعداد 6 ہزار 436 ہے۔

ہسپتالوں سے فارغ ہونے والے 8 ہزار 812 افراد کے ساتھ صحتیاب ہونے والے افراد کی کُل تعداد 22 لاکھ 62 ہزار864 ہو گئی ہے۔



متعللقہ خبریں