کورونا وائرس: اسرائیل نے 2 ہفتوں کے لئے قرنطینہ کا اعلان کر دیا

اردن میں 2 مریضوں میں برطانیہ میں سامنے آنے والے تبدیل شدہ اور زیادہ خطرناک کورونا وائرس کی تشخیص

1553223
کورونا وائرس: اسرائیل نے 2 ہفتوں کے لئے قرنطینہ کا اعلان کر دیا

کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں اموات کی کُل تعداد 17 لاکھ 72 ہزار 220 سے تجاوز کر چکی ہے۔  دنیا بھر میں وائرس کے مریضوں کی کُل تعداد 8 کروڑ 11 لاکھ 54 ہزار اور صحتیاب ہونے والوں کی کُل تعداد 5 کروڑ 73 لاکھ 5 ہزار ہے۔

چار ہزار 634 اموات کے ساتھ چین میں وائرس کے مریضوں کی تعداد 86 ہزار 955 ہے۔ دارالحکومت بیجنگ میں کووِڈ۔19 مریضوں کی تعداد میں اچانک اضافے کی وجہ سے ہنگامی حالات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ بعض علاقوں میں داخلے و خروج کے راستے بند کر دئیے گئے ہیں اور علاقے کی 92 لیبارٹریوں میں 8 لاکھ افراد کے ٹیسٹ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

اردن میں حالیہ 24 گھنٹوں کے دوران وباء کی وجہ سے 29 کے اضافے سے اموات کی کُل تعداد 3 ہزار 758 ہو گئی ہے اسی دورانیے میں ایک ہزار 590 کے اضافے سے ملک میں مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 87 ہزار 946 ہے۔

اردن کے وزیر صحت نذیر عبیدہ نے کہا ہے کہ 2 مریضوں میں برطانیہ میں سامنے آنے والے تبدیل شدہ اور زیادہ خطرناک کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

اسرائیل نے کل شام سے دو ہفتوں کے قرنطینہ کا اعلان کر دیا ہے۔قرنطینہ کے دائرہ کار میں بیکری، میڈیکل اسٹور اور اشیائے ضروریہ کی مارکیٹوں  کے علاوہ دیگر تمام کاروباری مراکز بند رہیں گے۔ہوٹل صرف پیکٹ سروس کر سکیں گے۔

اسرائیل کے وزیر صحت یولی ایڈلسٹن نے کہا ہے کہ حالیہ ایک ہفتے کے دوران ملک میں 2 لاکھ 80 ہزار افراد کو کورونا وائرس ویکسین لگائی گئی ہے۔

بھارت میں کورونا وائرس کی وجہ سے اموات کی تعداد ایک لاکھ 47 ہزار 940،  روس میں 54 ہزار 778، ایران میں 54 ہزار 693، جنوبی افریقہ میں 26 ہزار 735،  انڈونیشیا میں 21 ہزار 237، عراق میں 12 ہزار 780 اور سعودی عرب میں 6 ہزار 185 ہو گئی ہے۔



متعللقہ خبریں