عالمی وبا: ہلاک شدگان کی تعداد 14 لاکھ 74ہزار سے تجاوز کر گئی
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد6 کروڑ 36 لاکھ 41 ہزار 301 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 14 لاکھ 74 ہزار 985 ہو گئیں جبکہ 4 کروڑ 39 لاکھ 84 ہزار 127 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد6 کروڑ 36 لاکھ 41 ہزار 301 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 14 لاکھ 74 ہزار 985 ہو گئیں جبکہ 4 کروڑ 39 لاکھ 84 ہزار 127 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے واقعات اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکہ پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 2 لاکھ 74 ہزار 332 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 1 کروڑ 39لاکھ 19 ہزار 870 ہو چکی ہے۔
1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس سے 1 لاکھ 37 ہزار 659 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس موذی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 94 لاکھ 63 ہزار 254 ہو گئی۔
کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے جہاں یہ جان لیوا وائرس 1 لاکھ 73 ہزار 165 زندگیاں نگِل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 63 لاکھ 36 ہزار 278 تک جا پہنچی ہے۔
کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 39 ہزار 895 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 22 لاکھ 95 ہزار 654 ہو چکی ہے۔
فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 52 ہزار 731 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل واقعات 22 لاکھ 22 ہزار 488 رپورٹ ہوئے ہیں۔
اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 45 ہزار 69 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 16 لاکھ 64 ہزار 945 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔
برطانیہ میں کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات دوبارہ تیزی بڑھنے لگیں، یہاں اس سے اموات 58 ہزار 448 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کورونا وائرس کے متاثرین 16 لاکھ 29 ہزار 657 ہو چکے ہیں۔
اٹلی میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 55 ہزار 576 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 16 لاکھ 1 ہزار 554 ہو گئے۔
ارجنٹینا میں کورونا وائرس 38 ہزار 730 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس کے 14 لاکھ 24 ہزار 533 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
کولومبیا اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر ہے جہاں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 36 ہزار 766 ہوگئی جبکہ کورونا کے مریضوں کی تعداد 13 لاکھ 16 ہزار 806 ہو چکی ہے۔
متعللقہ خبریں
یوگنڈا: ملک بھر میں آشوبِ چشم کی وباء، مریضوں کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی
حالیہ 3 ہفتوں کے دوران مریضوں کی تعداد 954 سے بڑھ کر 7 ہزار 596 ہو گئی ہے: یوگنڈا وزارت صحت