سبزی خوروں میں ہڈیاں ٹوٹنے کا خطرہ گوشت خوروں کے مقابلے میں 40 فیصد زیادہ

سبزی خوروں میں گوشت خوروں کے مقابلے میں کولہا ٹوٹنے کا رجحان 2 سے 3 گنا زیادہ  ہے: ٹیمی ٹونگ

1533441
سبزی خوروں میں ہڈیاں ٹوٹنے کا خطرہ گوشت خوروں کے مقابلے میں 40 فیصد زیادہ

حیوانات سے حاصل ہونے والی خوراک استعمال نہ کرنے والے سبزی خوروں میں کیلشئیم اور پروٹین کی کمی کی وجہ سے گوشت کا استعمال کرنے والوں کے مقابلے میں  ہڈی ٹوٹنے کا خطرہ 40 فیصد زیادہ ہوتا ہے۔

برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی کی طرف سے 50 ہزار افراد پر اور 20 سال تک کی جانے والی تحقیق کے مطابق گوشت کا استعمال ترک کرنے والوں میں ہڈیوں کی کمزوری یہاں تک کہ ہڈیاں گھلنے کی بیماری  میں شدت پیدا ہو گئی۔

محققین کے  مطابق نسبتاً کم پروٹین اور کیلشئیم کا استعمال کرنے والوں میں کولہے، ٹانگ اور ریڑھ کی ہڈی میں توڑ پھوڑ کازیادہ رجحان تھا۔

علاوہ ازیں سبزی خوروں میں ٹانگ، کولہے اور ریڑھ کی ہڈی  ٹوٹنے کا احتمال 43 فیصد زیادہ ہو گیا۔

تحقیقی ٹیم کے سربراہ آکسفورڈ یونیورسٹی کے ماہرِ خوراک ڈاکٹر ٹیمی ٹونگ نے کہا ہے کہ " سب سے زیادہ فرق کولہے کی ہڈی   کی شکستگی میں  دیکھا گیا ہے۔ سبزی خوروں میں گوشت خوروں کے مقابلے میں کولہا ٹوٹنے کا رجحان 2 سے 3 گنا زیادہ  ہے"۔



متعللقہ خبریں