عالمی وبا: دنیا بھر میں اموات کی تعداد 13لاکھ 66 ہزار سے متجاوز کر گئی

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 5 کروڑ 72 لاکھ 92 ہزار 606 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 13 لاکھ 66 ہزارسے متجاوز ہو گئیں جبکہ 3 کروڑ 97 لاکھ 76 ہزار 634 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں

1531264
عالمی وبا: دنیا بھر میں اموات کی تعداد 13لاکھ 66 ہزار سے متجاوز کر گئی

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 5 کروڑ 72 لاکھ 92 ہزار 606 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 13 لاکھ 66 ہزارسے متجاوز ہو گئیں جبکہ 3 کروڑ 97 لاکھ 76 ہزار 634 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 61 لاکھ 39 ہزار 277 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں قرنطینہ میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 1 ہزار 724 کی حالت تشویش ناک ہے ۔

کورونا وائرس کے واقعات اور اس سے اموات کے اعتبار سےامریکہ سر فہرست ہے ، 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکہ میں اس وائرس سے اب تک 2 لاکھ 58 ہزار 333 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 1 کروڑ 20 لاکھ 70 ہزار 712 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے امریکہ میں 45 لاکھ 68 ہزار 891 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 22 ہزار 469 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 72 لاکھ 43 ہزار 488 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

برازیل جہاں یہ جان لیوا وائرس 1 لاکھ 68 ہزار 141 زندگیاں نگِل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 59 لاکھ 83 ہزار 89 تک جا پہنچی ہے۔

فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 47 ہزار 127 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل واقعات 20 لاکھ 86 ہزار 288 رپورٹ ہوئے ہیں۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 34 ہزار 850 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 20 لاکھ 15 ہزار 608 ہو چکی ہے۔

اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 42 ہزار 291 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 15 لاکھ 74 ہزار 63 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔

برطانیہ میں کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات دوبارہ تیزی بڑھنے لگیں، یہاں اس سے اموات 53 ہزار 775 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کورونا وائرس کے متاثرین 14 لاکھ 53 ہزار 256 ہو چکے ہیں۔

ارجنٹینا میں کورونا وائرس 36 ہزار 532 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس کے 13 لاکھ 49 ہزار 434 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

اٹلی میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 47 ہزار 870 ہو گئی جبکہ اس کے کل مریضوں 13 لاکھ 8 ہزار 528 ہو گئے۔

کولومبیا میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 34 ہزار 761 ہوگئی جبکہ کورونا کے مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 25 ہزار 490 ہو چکی ہے۔



متعللقہ خبریں