عالمی میڈیا سے شہ سرخیاں

20.11.20

1531314
عالمی میڈیا سے شہ سرخیاں

 جرمن اخبارات

 بلٹ: کورونا بحران، جرمن چانسلر مرکل  نے امید ظاہر کی کہ  اگلے ماہ تک کورونا کی دوا تیار ہو جائے گی ۔

 اے آر ڈی: یورپی یونین بجٹ پر مذاکرات عدم مفاہمت کا شکار،پولینڈ اور ہنگری کی وجہ سے کورونا کے لیے امداد کی ادائیگی رک گئی۔

سود ڈوئچے زائی ٹنگ:امریکی ریاست  جارجیا میں ووٹوں کی گنتی دوبارہ   کی گئی،بائیڈن کامیاب

ہسپانوی اخبارات

الموندو: عالمی ادارہ صحت کورونا کے خلاف ریمیڈی سیویر نامی دوا  کو بغیر کسی ٹیسٹ کے استعمال کرنے پر تشویش کا شکار ہے۔

ٹیلی سور:یورپی یونین اگلے ماہ کورونا کی دوا کے استعمال کی اجازت دے گی ۔

انفو بائی: میکسیکو سینیٹ نےملک میں بھنگ کو شوقیہ طور پر استعمال کرنے کی اجازت دے دی۔

 عربی اخبارات

 نیوز صباح: فارن پالیسی جریدے کا لکھنا ہے کہ امریکی انتظامیہ  یمن میں مصروف حوثی ملیشیا کو دہشتگرد تنظیم کے طور پر قبول کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

الرایہ: کورونا کے خلاف فائزر کی تیار کردہ دوا اس سال کے آخر تک قطر پہنچ جائے گی ۔

الدستور: فرانس کے صدر ماکروں نے مسلم علما پر مبنی ایک کونسل کے قیام پر بحث شروع کر دی ہے۔

فرانس 24:فرانس کے وزیر صحت ویران نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا نے عوام نفسیاتی مریض بنا دیاہے۔

 فرانس 24: یورپی یونین اگلے ماہ موڈرنا اور فائزر کی دوا  کو ہری جھنڈی دکھا دے گی ۔

 روسی نیوز پورٹلز

 لینتا: آذری فوج بالائی قاراباغ  کے علاقے اعدام میں داخل ہو گئی۔

ریا نووستی: برازیل،روس ،بھارت ،چین اور جنوبی کوریا  پر مشتمل بریکس تنظیم کے اجلاس سے خطاب کے دوران روسی صدر پوتین نے  کورونا کے خلاف چین کی کوششوں کی تعریف کی۔

تاس: عالمی ادارہ صحت کے ماہرین ریمیدی سیویر  دوا کے عدم استعمال کی بات کر رہے ہیں۔

 

 

 

 



متعللقہ خبریں