مشرقی اور افریقی دنیا میں کورونا وائرس کی تازہ صورتحال

چین میں وباء زیر کنٹرول ہے اور حالیہ 24 گھنٹوں میں کوئی جانی نقصان ریکارڈ نہیں کیا گیا

1525813
مشرقی اور افریقی دنیا میں کورونا وائرس کی تازہ صورتحال

کورونا وائرس کی وجہ سے  دنیا بھر میں اموات کی تعداد 12 لاکھ 79 ہزار  سے تجاوز کر چکی ہے۔ وائرس کے مریضوں کی تعداد 5 کروڑ 18 لاکھ 35 ہزار اور صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 3 کروڑ 64 لاکھ 7 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔

بھارت میں وائرس کی وجہ سے اموات کی تعداد ایک لاکھ 27 ہزار 615 اور مریضوں کی تعداد 86 لاکھ 36 ہزار ہو گئی ہے۔

چین میں وباء زیر کنٹرول ہے اور حالیہ 24 گھنٹوں میں کوئی جانی نقصان ریکارڈ نہیں کیا گیا۔ ملک میں وباء کے آغاز سے لے کر اب تک کے جانی نقصان کی تعداد 4 ہزار 634 اور مریضوں کی تعداد 8 لاکھ 62 ہزار 84 ریکارڈ کی گئی۔

ایران میں اموات کی تعداد 39 ہزار 202 اور مریضوں کی تعداد 7 لاکھ 3 ہزار 288 ہے۔

روس میں اموات کی تعداد 31 ہزار 161 اور مریضوں کی تعداد 18 لاکھ 17 ہزار  ریکارڈ کی گئی ہے۔

بحر اوقیانوس کے جزائر میں آباد کمیونٹی وانوآتو  میں پہلا کورونا کیس ریکارڈ کیا گیا ہے۔

پورے برّ اعظم افریقہ میں کووِڈ۔19 کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 46 ہزار 25 اور مریضوں کی تعداد 19 لاکھ 16 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔19 ہزار 951 اموات کے ساتھ سب سے زیادہ  جانی نقصان جنوبی افریقہ میں ہوا ہے، مصر میں اموات کی تعداد 6 ہزار 394 اور مراکش میں 4 ہزار 425 ہے۔



متعللقہ خبریں