امریکی جریدے فاربز نے ترک مسلح ڈران (SİHA) کوجادو کی گولی قرار دے دیا

ڈیوڈ ہیمبلنگ کے تحریر کردہ  کالم  میں  آذربائیجان کی جانب سے  ارمینیا کے خلاف ترکی کے تیار کردہ   ڈرانز کے سب سے زیادہ متاثر کن ہونے سے آگاہ کیا  گیا ہے

1525806
امریکی جریدے  فاربز  نے ترک مسلح ڈران (SİHA) کوجادو کی گولی قرار دے دیا

امریکہ کے ایک جریدے  فوربس نے ترک مسلح ڈرانز (SİHA) کو "جادو کی گولیوں" سے تعبیر کیا ہے۔

ڈیوڈ ہیمبلنگ کے تحریر کردہ  کالم  میں  آذربائیجان کی جانب سے  ارمینیا کے خلاف ترکی کے تیار کردہ   ڈرانز کے سب سے زیادہ متاثر کن ہونے سے آگاہ کیا  گیا ہے۔

کالم میں بائراکتار  بائر ٹی بی -2 کی کامیابی کی  بھی تعریف کی  گئی ہے  اور  کہا گیا ہے کہ ترکی ساختہ ڈران  SİHA اس سے پہلے شام ، عراق اور لیبیا میں موثر طریقے سے استعمال  کیے گئے ہیں۔

کالم میں  تحریر کیا گیا ہے کہ   گئی کہ بائراکتار  بائر ٹی بی -2 امریکی یا اسرائیلی ڈرون سے کہیں زیادہ موثر ہے۔

اس سے قبل عالمی شہرت یافتہ دی اکنامسٹ  نے ترک SİHA ڈرانز کے قارا باغ کے  محاذ پر کارآمد ثابت  ہونے کی پیش گوئی کی تھی۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے ٹی بی 2 کو "یو اے وی مارکیٹ کا اسٹار" کہا ہےجبکہ

روسی اور جاپانی پریس  نے بھی  اسے  وسیع کوریج  دی ہے۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 



متعللقہ خبریں