عالمی وبا: دنیا بھر میں اموات کی تعداد 11لاکھ 37 ہزار ہو گئی

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 4 کروڑ 15 لاکھ 49 ہزار 987 افراد متاثر اور 11 لاکھ 37 ہزار 332 ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ کورونا سے صحتیاب افراد کی تعداد 3 کروڑ 9 لاکھ 45 ہزار 745 ہو گئی ہے

1514126

امریکہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں پہلے نمبر پر ہے۔ امریکہ میں اموات کی تعداد 2 لاکھ 27 ہزار 419 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد  85 لاکھ 85 ہزار 748 تک پہنچ چکی ہے۔

برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 55 ہزار سے زائد ہو گئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 53 لاکھ 649 تک پہنچ گئی۔

روس میں 14 لاکھ 63 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 25 ہزار 2 سو سے تجاوز کر گئی ہے۔

اسپین میں 10 لاکھ 46 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ 34 ہزار 366 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ ارجنٹائن میں بھی 10 لاکھ 38 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں اور 27 ہزار 519 اموات ہوئی ہیں۔

کولومبیا کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں پانچویں نمبر پر ہے جہاں 29 ہزار 464 اموات ہوئی ہیں جبکہ 9 لاکھ 81 ہزار سے زائد واقعات درج ہوئے ہیں۔

پیرو میں 8 لاکھ 76 ہزار 885 افراد متاثر اور 33 ہزار 937 ہلاک ہو چکے ہیں۔

متعللقہ خبریں