کورونا وائرس: مشرق اور افریقہ میں صورتحال

سعودی عرب میں  کورونا وائرس کی وجہ سے عبادت کے لئے بند مسجد حرام  کو 7 ماہ کے بعد باجماعت نماز کے لئے کھول دیا گیا

1511258
کورونا وائرس: مشرق اور افریقہ میں صورتحال

کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں اموات کی کُل تعداد 11 لاکھ 15 ہزار 154اور  مریضوں کی تعداد  4 کروڑ تک پہنچ گئی ہے۔ وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 2 کروڑ 99 لاکھ 19 ہزار 338 سے بڑھ گئی ہے۔

بھارت میں وائرس کی وجہ سے اموات کی تعداد ایک لاکھ 14 ہزار 64 اور مریضوں کی تعداد 74 لاکھ 94 ہزار 551 تک پہنچ گئی ہے۔

ایران میں اموات کی تعداد 30 ہزار 123 اور مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 26 ہزار 490 اور

روس میں اموات کی تعداد 24 ہزار 187 اور مریضوں کی تعداد 40 ہزار 542 ہو گئی ہے۔

 سعودی عرب میں  کورونا وائرس کی وجہ سے عبادت کے لئے بند مسجد حرام  کو 7 ماہ کے بعد باجماعت نماز کے لئے کھول دیا گیا ہے۔ 4 اکتوبر کو  سعودی عرب میں مقیم افراد  کو عمرےکی اجازت دی گئی تھی۔

برّاعظم افریقہ میں وباء کی وجہ سے اموات کی تعداد 39 ہزار 622 اور مریضوں کی تعداد 16 لاکھ 46 ہزار 896 ہو گئی ہے۔

برّاعظم میں 18 ہزار 408 اموات کے ساتھ سب سے زیادہ جانی نقصان جنوبی افریقہ میں ہوا ہے۔ مصر میں اموات کی تعداد 6 ہزار 109 اور مراکش میں 2 ہزار 878 ہے۔



متعللقہ خبریں