ترکی میں کورونا ،اموات کی تعداد 9080 ہو گئی

ترکی میں  کورونا وائرس  کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 66افراد ہلاک ہوگئے جس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد ابتک 9080 ہو چکی ہے

1510215
ترکی میں کورونا ،اموات کی تعداد 9080 ہو گئی

ترکی میں  کورونا وائرس  کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 66افراد ہلاک ہوگئے ۔

اس وبا کے آغاز سے  لے کر ابتک وائرس کےہاتھوں شکست کھانے والے مریضو ں کی تعداد 9  ہزار080ہوگئی ہے۔

ایک دن میں ایک لاکھ16ہزار 103 ٹیسٹ کیے گئے جن کے نتیجے میں 1 ہزار 693افراد  کا ٹیسٹ مثبت آیا۔

اسی دورانیہ میں کورونا  سے نجات پانے والے افراد کی تعداد 1 ہزار 311تک رہی ، جس سے ابتک صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 99ہزار679 ہو گئی ہے

 



متعللقہ خبریں