کورونا وائرس: امریکہ اور مغرب کے حالات

میری صحت کی حالت تسلی بخش ہے اور میں جلد ہی فرائض کا آغاز کر دوں گا: صدر ڈونلڈ ٹرمپ

1502400
کورونا وائرس: امریکہ اور مغرب کے حالات

کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں اموات کی کُل تعداد 10 لاکھ 38 ہزار 280 سے تجاوز کر چکی ہے۔ دنیا بھر میں وائرس کے مریضوں کی تعداد 3 کروڑ 51 لاکھ 60 ہزار 600 اور صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 2 کروڑ 61 لاکھ 52 ہزار 730 ہو گئی ہے۔

وباء کے مرکز ملک امریکہ میں کووِڈ۔19 کی وجہ سے اموات کی کُل تعدا 2 لاکھ 14 ہزار 277 اور مریضوں کی تعداد 76 لاکھ 846 ہے۔ وائرس سے متاثر ہونے کے بعد والٹر ریڈ ہسپتال میں زیرِ علاج صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہسپتال سے عوام سے خطاب کیا ہے۔ خطاب میں انہوں نے کہا ہے کہ ان کی حالت تسلی بخش ہے اور وہ جلد ہی فرائض کا آغاز کر دیں گے۔ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہسپتال میں داخل ہونے کے وقت ان کی حالت اچھی نہیں تھی لیکن اب وہ بہتر محسوس کر رہے ہیں۔انہوں نے ڈاکٹروں نرسوں اور دیگر صحت کے عملے کا شکریہ ادا کیا ہے۔ اپنی اہلیہ ملانیا ٹرمپ کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ وہ وائٹ ہاوس میں زیرِ علاج ہیں اور ان کی صحت کی حالت تسلی بخش ہے۔

برطانیہ میں حالیہ 24 گھنٹوں میں 49 کے اضافے سے اموات کی تعداد 42 ہزار 317 اور 12 ہزار 872 کے اضافے سےمریضوں کی تعداد 4 لاکھ 80 ہزار 17 تک پہنچ گئی ہے۔

فرانس میں حالیہ 24 گھنٹوں کے دوران 49 کے اضافے سے اموات کی تعداد 32 ہزار 198 اور 16 ہزار 972 کے اضافے سے مریضوں کی کُل تعداد 6 لاکھ 6 ہزار 625 ہو گئی ہے۔ی



متعللقہ خبریں