دنیا بھر میں کورونا کی تازہ رپورٹ

روس میں ایک بار پھر یومیہ کیسسز کی تعداد میں سرعت سے اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے ، کل ملک میں ساڑھے نو ہزار نئے کیسسز  اور 186 اموات رپورٹ ہوئی ہیں

1502112
دنیا بھر میں کورونا کی تازہ رپورٹ

دنیا بھر میں کورونا وائرس کا نشانہ بننے والے افراد کی تعداد 10 لاکھ 33 ہزار 600  جبکہ متاثرین کی تعداد 3 کروڑ 48 لاکھ 54 ہزار تک ہو گئی ہے۔

2 لاکھ 13 ہزار 524 افراد  کے ہلاک اور 75 لاکھ 50 ہزار کے قریب وائرس کی زد میں آنے والے متحدہ امریکہ میں ریپبلیکن سینیٹر تھام تیلیس  کے بھی کووڈ۔19 میں مبتلا ہونے کی اطلاع دی گئی ہے۔  اس طرح ابتک 4 سینیٹرز وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ ڈیموکریٹس کے صدارتی امیدوار جو بائڈن اور ان کی اہلیہ کا کورونا ٹیسٹ  منفی آیا ہے۔

دنیا بھر میں دوسرے نمبر ہونے والے بھارت میں یومیہ ایک ہزار سے زائد اموات کا سلسلہ بدستور برقرار ہے۔ ملک میں مجموعی اموات کی تعداد 1 لاکھ 875 تک جبکہ وائرس کی زد میں آنے والوں کی تعداد 64 لاکھ 72 ہزار تک جا پہنچی ہے۔

برازیل میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 664 اموات او ر 33 ہزار نئے کیسسز رپورٹ ہوئے ہیں ، اس ملک میں 49 لاکھ کے قریب افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔

روس میں ایک بار پھر یومیہ کیسسز کی تعداد میں سرعت سے اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے ، کل ملک میں ساڑھے نو ہزار نئے کیسسز  اور 186 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

پیرو بھی وائرس سے متاثرہ سر فہرست ممالک میں شامل ہے جہا ں 32 ہزار سے زائد مریض چل بسے ہیں اور 8 لاکھ 22 ہزار متاثر ہیں۔

ہسپانوی وزارت صحت نے ایک ہفتے میں مزید 538 افراد کی ہلاکتوں  اور مجموعی جانی نقصان 32ہزار 86 ہونے کا اعلان کیا ہے ۔

اسپتالوں اور اولڈ ہاؤسسز  میں 136 افراد کی اموات سے کل جانی نقصان 32 ہزار 155 ہونے والے فرانس میں  گزشتہ 24 گھنٹوں میں 12 ہزار 148  افراد میں کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

برطانیہ میں ایک دن میں 66 اموات اور 7 ہزار نئے کیسسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

26 ہزار 567 افراد کے لقمہ اجل بننے والے ایران میں کل 187 اموات اور 3 ہزار 552 نئے مریضوں  کا  تعین ہوا ہے۔

ہنگری، پولینڈ اور چیکیا میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا واقعات ریکارڈ سطح تک پہنچ گئے  ہیں۔

 

 



متعللقہ خبریں