ترکی: ففتھ جنریشن سیٹلائٹ کے خلاء میں جانے میں گنتی کے دن

ترکی اپنے ففتھ جنریشن مواصلاتی سیٹلائٹ ترک سیٹ 5A کو 30 نومبر کو خلاءمیں بھیج رہا ہے

1496715
ترکی: ففتھ جنریشن سیٹلائٹ کے خلاء میں جانے میں گنتی کے دن

سیٹلائٹ کے مالک 30 ممالک میں شامل ترکی اپنے ففتھ جنریشن مواصلاتی سیٹلائٹ ترک سیٹ 5A کو 30 نومبر کو خلاءمیں بھیجے گا۔

اس وقت ترکی کے خلائی فلیٹ میں 3 مواصلاتی سیٹلائٹ اور 3 کنٹرول سیٹلائٹ موجود ہیں۔

فعال سیٹلائٹوں میں سے ترک سیٹ 3A،  4A اور 4B موصلاتی ضروریات کو پورا کر رہے ہیں۔ ان کے علاوہ گیوک ترک۔1، گیوک ترک ۔2 اور 'راسات'  سیٹلائٹ مانیٹرنگ  کر رہے ہیں۔

ترکی سیٹ  5A اور 5B  سیٹلاٹوں کی ڈیزائننگ اور تیاری  کا کام ائیر بس D&S فرم  کی فرانس اور برطانیہ کی  فیکٹریوں میں کیا گیا ہے۔

ترک سیٹ 5A دو  اکتوبر کو وصول کیا جائے گا اور 30 نومبر کو خلاء میں بھیجا جائے گا۔ ترک سیٹ 5B کو بھی 2021 میں خلاء میں بھیجنے کا پروگرام بنایا جا رہا ہے۔

ان نئے سیٹلائٹوں کی مدد سے صرف نشریاتی شعبے میں ہی نہیں  براڈ بینڈ انٹرنیٹ کے لئے خدمات بھی حاصل کی جائیں گی۔

ان نئے سیٹلائٹوں کی مدد سے ترکی کا سیٹلائٹ فلیٹ ترک جمہوریتوں سمیت چین  تک اور افریقہ اور یورپ  تک کے علاقے کو خدمات فراہم کرے گا۔



متعللقہ خبریں