عالمی وبا:ہلاکتوں کی تعداد ساڑھے نو لاکھ سے بڑھ گئی

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 9 لاکھ 50 ہزار سے زائد افراد ہلاک اور 3 کروڑ3 لاکھ56 ہزار سے زائد متاثر  جبکہ دنیا میں کورونا سے متاثر 2 کروڑ22 لاکھ46 ہزار افراد صحتیاب  بھی ہوئے ہیں

1492971
عالمی وبا:ہلاکتوں کی تعداد ساڑھے نو لاکھ  سے بڑھ گئی

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 9 لاکھ 50 ہزار سے زائد افراد ہلاک اور 3 کروڑ3 لاکھ56 ہزار سے زائد متاثر  جبکہ دنیا میں کورونا سے متاثر 2 کروڑ22 لاکھ46 ہزار افراد صحتیاب  بھی ہوئے ہیں۔

امریکہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں 2 لاکھ2ہزار213 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اور68 لاکھ74 ہزار سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔

برازیل میں کورونا سے متاثر ہونے والے ممالک میں تیسرے نمبر پر ہے جہاں افراد کی تعداد 44 لاکھ 57ہزار افراد متاثر ہوئے اور ایک لاکھ 35 ہزار31 اموات ہوئی ہیں۔

روس کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں چوتھے نمبر پر ہے جہاں 10 لاکھ 85 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 19 ہزار 61 ہو گئی ہے۔

پیرو میں بھی 7 لاکھ 44 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 31 ہزار 51 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کولومبیا کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں چھٹے نمبر پر ہے جہاں 23 ہزار 665 اموات ہوئی ہیں جبکہ 7 لاکھ 43 ہزار سے زائد واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔

جنوبی افریقہ میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 15 ہزار 772 ہو گئی ہے جبکہ 6 لاکھ 55 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔

میکسیکو میں 6 لاکھ 84 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں اور72 ہزار 179 اموات ہوئی ہیں۔

عالمی ادارہ صحت نے یورپ میں کورونا واقعات میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

فرانس کے وزیر صحت کے مطابق فرانس میں کورونا وائرس ایک بار پھر زور پکڑ گیا ہے، کورونا کے ابتدا سے گزشتہ روز فرانس میں سب سے زیادہ 10 ہزار 593  مریض رپورٹ ہوئے۔

ادھر اسپین میں کورونا وائرس سے جون کے بعد 239 اموات ہوئیں، جبکہ چیک جمہوریہ  میں روزانہ تقریبا ً 2 ہزار متاثرین رپورٹ ہورہے ہیں۔

نیدرلینڈز میں بھی کورونا متاثرین میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں