عالمی وبا:متاثرین کی تعداد3 کروڑ سے تجاوز کر گئی

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 9 لاکھ 45 ہزارسے زائد افراد ہلاک اور3کروڑ42 ہزارسے زائد متاثر ہوچکے ہیں جبکہدنیا میں کورونا سے متاثر 2 کروڑ 18 لاکھ8 ہزار افراد صحتیاب بھی  ہوئے  ہیں

1492190
عالمی وبا:متاثرین کی تعداد3 کروڑ سے تجاوز کر گئی

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 9 لاکھ 45 ہزارسے زائد افراد ہلاک اور3کروڑ42 ہزارسے زائد متاثر ہوچکے ہیں جبکہدنیا میں کورونا سے متاثر 2 کروڑ 18 لاکھ8 ہزار افراد صحتیاب بھی  ہوئے  ہیں۔

امریکہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں2 لاکھ ایک ہزار348 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اور68لاکھ28 ہزار سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔

برازیل میں کورونا سے متاثر ہونے والے ممالک میں تیسرے نمبر پر ہے جہاں افراد کی تعداد 44لاکھ 21ہزار افراد متاثر ہوئے اور ایک لاکھ 34 ہزار174 اموات ہوئی ہیں۔

روس کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں چوتھے نمبر پر ہے جہاں 10 لاکھ 79 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 18 ہزار 917 ہو گئی ہے۔

پیرو میں بھی 7 لاکھ 44 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 31 ہزار51افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کولومبیا کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں چھٹے نمبر پر ہے جہاں 23 ہزار478 اموات ہوئی ہیں جبکہ 7 لاکھ 36 ہزار سے زائد واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔

جنوبی افریقہ میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 15 ہزار705 ہو گئی ہے جبکہ 6 لاکھ53 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔

میکسیکو میں 6 لاکھ 80ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں اور71ہزار978 اموات ہوئی ہیں۔



متعللقہ خبریں