عالمی وبا:اموات کی تعداد 9 لاکھ 32 ہزار سے بڑھ گئی

عالمی وبا کوروناوائرس کے باعث دنیا میں 2 کروڑ 94 لاکھ 49 ہزار افراد متاثر اور 9 لاکھ 32 ہزارسے زائد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ دنیا بھر میں  کورونا سے متاثرہ 2 کروڑ12لاکھ 80 ہزار سے زائد افراد صحت یاب ہوئے  ہیں

1490787

امریکہ میں کورونا مریضوں کی تعداد 67 لاکھ49 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔ امریکہ میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ99 ہزار ہو گئی ہے۔

برازیل میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 43 لاکھ 49 ہزار سے بڑھ گئی ہے اور اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 32 ہزار117ہوگئی ہے۔

روس کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں چوتھے نمبر پر ہے جہاں 10 لاکھ 68 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 18 ہزار 635 ہو گئی ہے۔

پیرو میں بھی 7 لاکھ 33 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 30 ہزار 812 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کولومبیا کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں چھٹے نمبر پر ہے جہاں 23 ہزار123 اموات ہوئی ہیں جبکہ 7 لاکھ 21 ہزار سے زائدواقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔

جنوبی افریقہ میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 15 ہزار499 ہو گئی ہے جبکہ 6 لاکھ50 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔

میکسیکو میں 6 لاکھ 71ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں اور71ہزار49 اموات ہوئی ہیں۔

 اسپین میں اموات کی تعداد29848 اور متاثرین کی تعداد 5 لاکھ 93 ہزار 730 ہو گئیہے ، پرتگال میں بھی 4 اموات کے ہمارہ مجموعی تعداد 1871 اور متاثرین کی مجموعی تعداد 64596 ہو گئی ہے۔

متعللقہ خبریں