کورونا وائرس: بھارت میں اموات کی تعداد 80 ہزار 808 تک پہنچ گئی

بھارت میں وائرس کی وجہ سے اموات کی تعداد 80 ہزار 808 اور مریضوں کی تعداد 49 لاکھ 30 ہزار  سے بڑھ گئی ہے

1491063
کورونا وائرس: بھارت میں اموات کی تعداد 80 ہزار 808 تک پہنچ گئی

دنیا بھر میں کورونا وائرس  کی وجہ سے اموات کی تعداد 9 لاکھ 33 ہزار 150 سے تجاوز کر گئی ہے۔ مریضوں کی تعداد 2کروڑ 94 لاکھ 66ہزار اور صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 2 کروڑ 12 لاکھ 92 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔

بھارت میں وائرس کی وجہ سے اموات کی تعداد 80 ہزار 808 اور مریضوں کی تعداد 49 لاکھ 30 ہزار  سے بڑھ گئی ہے۔ ملک میں کل 5 ماہ کے وقفے کے بعد اسمبلی کا اجلاس ہوا۔ اسمبلی میں کم از کم 25 اسمبی ممبران میں کووڈ۔19 کی تصدیق ہوئی ہے۔

روس میں وائرس کی وجہ سے اموات کی تعداد 18 ہزار 785 اور مریضوں کی تعداد 17 لاکھ 3 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔

26 اموات اور 3 ہزار 528 مریضوں کے ساتھ اردن میں وباء کے خلاف جدوجہد کے لئے حکومت نے تعلیمی سرگرمیوں  اور مساجد میں اجتماعی عبادت  میں وقفہ ڈالنے کا فیصلہ کیا ہے۔فیصلہ بدھ کے روز سے نافذ العمل ہو گا اور 2 ہفتے تک جاری رہے گا۔

افریقہ میں کووڈ۔19 سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک جنوبی افریقہ میں اموات کی تعداد 15 ہزار 499 اور مریضوں کی تعداد 6 لاکھ 50 ہزار 749 تک پہنچ گئی ہے۔



متعللقہ خبریں