کورونا وائرس: امریکہ اور یورپ کے حالات

وباء سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک امریکہ میں ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ 65 ہزار 74 اور مریضوں کی تعداد 51 لاکھ 50 ہزار ہو گئی

1469658
کورونا وائرس: امریکہ اور یورپ کے حالات

کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں اموات کی تعداد 7 لاکھ 29 ہزار 748، مریضوں کی تعداد  ایک کروڑ 98 لاکھ 17 ہزار  اور صحتیاب ہونے والوں کی تعداد ایک کروڑ 27 لاکھ 29 ہزار  سے بڑھ گئی ہے۔

وباء سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک امریکہ میں ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ 65 ہزار 74 اور مریضوں کی تعداد 51 لاکھ 50 ہزار ہو گئی ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملک میں کووِڈ۔19 امدادی کاموں کے ذیل میں طالبعلموں کے لئے قرضہ جات، بیروزگاری الاونس، پے رول ٹیکس اور مالک مکان کے کرایہ داروں کو گھروں سے نکالنے  کی ممانعت سے متعلق 4 مختلف فیصلہ بلوں پر دستخط کئے ہیں۔

لاطینی امریکہ  میں وباء کے مرکزملک برازیل میں وائرس کی وجہ سے اموات کی تعداد ایک لاکھ 543 اور مریضوں کی تعداد 31 لاکھ 3 ہزار ہے۔

میکسیکو میں اموات کی تعداد 52 ہزار 6 اور مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 75 ہزار 902 ہو گئی ہے

برّ اعظم یورپ میں وباء کے مرکز ملک برطانیہ میں موات کی تعداد 46 ہزار 566 اور مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 9 ہزار 763 ہے۔

اٹلی میں اموات کی تعداد 35 ہزار 203 اور مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 50 ہزار 103

فرانس میں اموات کی تعداد 30 ہزار 324 اور

جرمنی میں اموات  کی تعداد 9 ہزار 261 ہے

نیوزی لینڈ میں کورونا وائرس کی وجہ سے 22 اموات ریکارڈ کی گئی ہیں اور حالیہ 100 دن سے کوئی نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا۔



متعللقہ خبریں