ترکی کی سالدا جھیل اور مریخ کا جزیرو دہانہ ایک دوسرے سے مشابہہ ہیں: ناسا

ضلع بُردُر کی سالدا جھیل اور مریخ کے جزیرو دہانے کے درمیان جغرافیائی مماثلت پائی جاتی ہے: ناسا

1465203
ترکی کی سالدا جھیل اور مریخ کا جزیرو دہانہ ایک دوسرے سے مشابہہ ہیں: ناسا

امریکہ  کے خلائی ادارے ناسا نے کہا ہے کہ ترکی کے ضلع بُردُر کی سالدا جھیل اور مریخ کے جزیرو دہانے کے درمیان جغرافیائی مماثلت پائی جاتی ہے۔

ناسا نے کہا ہے کہ تحقیقی گاڑی پرسیورینس کو مریخ پر بھیجنے سے پہلے منصوبے میں شامل بعض محققین نے ابتدائی تیاری کے لئے ترکی آ کر سالدا جھیل پر  تحقیق کی ہے۔

ناسا نے ٹویٹر سے سالدا جھیل اور جزیرو دہانے کی ایک دوسرے کے ساتھ ساتھ تصاویر  شئیر کی ہیں اور کہا ہے کہ یہ دونوں ساختیں جغرافیائی اعتبار سے ایک دوسرے سے مشابہت رکھتی ہیں۔

خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ کروڑوں سال قبل جزیرو دہانے کے اوپر ایک بڑا دریا اور جھیل واقع تھی۔

خلائی گاڑی پرسیورینس سرخ سیارے پر قدیم حیات  کے آثار کی،  سیارے کے ماحول اور ارضیاتی ساخت کی تحقیق کرے گی۔



متعللقہ خبریں