کورونا وائرس: دنیا بھر میں اموات کی تعداد 6 لاکھ 77 ہزار ہو گئی

برازیل کے صدر جائر بولسونارو کی اہلیہ مشعل بولسونارو بھی کورونا وائرس میں مبتلا

1465090
کورونا وائرس: دنیا بھر میں اموات کی تعداد 6 لاکھ 77 ہزار ہو گئی

دنیا بھر میں کورونا وائرس کووِڈ۔19 کی وجہ سے اموات کی تعداد 6 لاکھ 77 ہزار ، مریضوں کی تعداد ایک کروڑ 74 لاکھ 89 ہزار اور صحتیاب ہونے والوں کی تعداد ایک کروڑ 9 لاکھ 51 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔

اکیانوے ہزار 263 اموات کے ساتھ برازیل میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 26 لاکھ 10 ہزار 102 ہے  جن میں صدر جائر بولسونارو کی اہلیہ مشعل بولسونارو بھی شامل ہیں۔

میکسیکو میں حالیہ ایک دن میں 639 کے اضافے سے اموات کی کُل تعداد 46 ہزار اور 7 ہزار 730 کے اضافے سے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 16 ہزار 179 ہو گئی ہے۔

فرانس میں حالیہ 24 گھنٹوں میں 16 کے اضافے سے اموات کی کُل تعداد 30 ہزار 254 اور ایک ہزار 377 کے اضافے سے مریضوں کی کُل تعداد  2 لاکھ 16 ہزار 110 ہو گئی ہے۔

اٹلی میں حالیہ 24 گھنٹوں میں 3 کے اضافے سے اموات کی کُل تعداد 35 ہزار 132 اور مریضوں کی کُل  تعداد گِر کر  12 ہزار 230 کی سطح پر آ گئی ہے۔ ملک میں حالیہ ایک دن میں یومیہ 386 کیسز رپورٹ کئے گئے ہیں۔



متعللقہ خبریں