پاکستان: کورونا وائرس کیسز کی تعداد میں کمی کا رجحان جاری

حالیہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں ایک ہزار 226 کیسز رپورٹ ہوئے اور وائرس کی وجہ سے 35 اموات واقع ہوئی ہیں

1462029
پاکستان: کورونا وائرس کیسز کی تعداد میں کمی کا رجحان جاری

پاکستان بھر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد میں کمی ریکارڈ کی جا رہی ہے۔

حالیہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں ایک ہزار 226 کیسز رپورٹ ہوئے اور وائرس کی وجہ سے 35 اموات واقع ہوئی ہیں۔

نئے اعداد و شمار کے ساتھ ملک میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 لاکھ 73 ہزار 113، اموات کی تعداد 5 ہزار 822 اور صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 2 لاکھ 37 ہزار 434 ہو گئی ہے۔

ملک بھر میں کورونا وائرس گراف کچھ اس طرح ہے:

سندھ میں مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 17 ہزار 598 اور اموات کی تعداد 2 ہزار 135

پنجاب میں مریضوں کی تعداد 91 ہزار 901 اور اموات کی تعداد 2 ہزار 116

اسلام اباد میں مریضوں کی تعداد 14 ہزار 841 اور اموات کی تعداد 163

خیبر پختون خوا مین مریضوں کی تعداد 32 ہزار 220 اور اموات کی تعداد ایک ہزار 176

بلوچستان میں مریضوں کی تعداد 11 ہزار 578 اور اموات کی تعداد 136

آزاد کشمیر میں مریضوں کی تعداد 2 ہزار 23 اور اموات کی تعداد 46 ہے اور

گلگت بلتستان  میں مریضوں کی تعداد ایک ہزار 952 اور اموات کی تعداد 47 ہے۔



متعللقہ خبریں