ترکی، کورونا کے یومیہ نئے مریضوں کی تعداد 4 دنوں سے 1 ہزار سے کم

وائرس سے نجات پانے والے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 99ہزار 834 ہو گئی

1457168
ترکی، کورونا کے یومیہ نئے مریضوں کی تعداد 4 دنوں سے 1 ہزار سے کم

ترکی میں یومیہ نئے کیسسز کی تعداد 4 دنوں سے ایک ہزار سے کم  ہے۔

ترکی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں  مہلک وائرس سے مزید 18مریض اللہ کو پیارے ہو گئے۔ جس کے بعد مجموعی جانی نقصان 5 ہزار 458تک ہو گیا ہے۔

اسی دورانیہ میں  41 ہزار215 ٹیسٹ کیے گئے جن کے بعد 926  افراد  کے ٹیسٹ مثبت آئے۔

ایک دن میں  1 ہزار14مریض اسپتالوں سے فارغ کیے گئے  جس کے بعد  وائرس سے نجات پانے والے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 99ہزار 834 ہو گئی۔

 

 



متعللقہ خبریں