ہم دنیا کی بہترین لیگ میں کھیلنے کے لیے تیار ہیں، صدر رجب طیب ایردوان

مقامی پیداوار ترک موٹر گاڑی سال 2022 کی آخری سہ ماہی میں مارکیٹ میں دستیاب ہو گی

1457513
ہم دنیا کی بہترین لیگ میں کھیلنے کے لیے تیار ہیں، صدر رجب طیب ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان کا کہنا ہے کہ ہم ’بہترین  کھلاڑیوں کی لیگ  میں کوالیفائی کرنے کے لیے تیار ہیں۔‘

ترک صدر نے مقامی موٹر گاڑی TOGG  تیار کیے جانے والے ٹی او جی جی پلیٹ فارم  کے ڈیزائنگ اور پیداوار ی مرکز کی عمارت کا سنگ ِ بنیاد رکھے جانے  کی تقریب سے خطاب کیا۔

’’ترک قوم  کے ہر فرد نے  ملکی طاقت اور پیداواری صلاحیت  کی نمائندگی کرنے والے  اس منصوبے کی پذیرائی کرتے ہوئے اسے اپنایا ہے۔ ‘‘ کہنے والے صدر ایردوان نے بتایا کہ  مقامی موٹر گاڑی کی نہ صرف اندرونِ ملک بلکہ بیرون ِ ملک بھی بازگشت سنائی دی ہے۔

فیکٹری کی تعمیر کا کام 18 ماہ میں پایہ تکمیل کو پہنچاتے ہوئے موٹر گاڑی کو سال 2022 کی آخری سہ ماہی میں مارکیٹ میں لانے کی منصوبہ بندی کرنے کا ذکر کرنے والے صدر ایردوان نے بتایا کہ’’ہماری مصنوعات کے تنوع، ٹیکنالوجی، ورکنگ ماڈل، ورکنگ  پلان اور ان کی بیرونِ ملک ترسیل کی بدولت ہم دنیا  کی بہترین لیگ  میں کھیلنے  کے لیے تیار ہیں۔ ‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ عظیم، طاقتور اور جدت پسند ملکی نقطہ نظر  کی علامتوں میں شامل یہ شہکار نوجوان نسلوں  کے لیے وسیلہ الہام ثابت ہو گا،  TOGG کی چھت تلے  اپنے وجود کو منوانے والی فرمیں جہاں شمولیت کا درجہ حاصل کرنے کی راہ میں ایک اہم قدم اٹھائیں گی۔



متعللقہ خبریں