"عالمی وبا" دنیا بھر میں مجموعی اموات کی تعداد5 لاکھ75 ہزار سے تجاوز کر گئی

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک کروڑ 32 لاکھ سے تجاوز کرگئی جبکہ 5 لاکھ 75 ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے

1454552
"عالمی وبا" دنیا بھر میں مجموعی اموات کی تعداد5 لاکھ75 ہزار سے تجاوز کر گئی

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک کروڑ 32 لاکھ سے تجاوز کرگئی جبکہ 5 لاکھ 75 ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے ۔
جبکہ دنیا بھر میں کورونا سے 77 لاکھ سے زائد افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔ 
دنیا بھر میں کورونا کے وار جاری ، متاثرہ ممالک میں امریکہ پہلے ، برازیل دوسرے بھارت تیسرے اورروس چوتھے نمبر پرآگیا . مہلک وائرس کورونا سے دنیا بھرمیں اموات کی تعداد 5 لاکھ 75ہزار سے تجاوزکرچکی ہے۔
 امریکہ بھی کورونا وائرس کے آگے بے بس، ایک روز میں 65ہزار سے زائد واقعات رپورٹ ہوئے جس کے بعد امریکہ میں متاثرین کی مجموعی تعداد 34 لاکھ 29ہزارسے زائد ہوچکی ہے ۔ امریکہ میں کورونا سے  اموات کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 38 ہزارسے تجاوز کرگئی ۔
برازیل میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد72 ہزارسے زائد جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 18 لاکھ 87 ہزار سے تجاوزکر گئی۔ بھارت کورونا سے متاثرہ ممالک میں تیسر ے نمبر پرہے، جس کے بعد بھارت میں کورونا مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 7ہزار 645ہوچکی ہے جبکہ 23ہزار727 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔ روس کورونا سے متاثرہ ممالک میں چوتھے نمبر پر آچکا ہے ، کورونا وائرس سے ہلاکتیں 11 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہیں جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 7 لاکھ  سے تجاوز کر گئی ۔ پیرو میں 12،054 ہلاکتیں جبکہ کیسز کی تعداد 330,123  ہوچکی ہے ۔ چلی میں 3لاکھ 17 ہزار سے زائد  مریض جبکہ  7,024افراد لقمہ اجل بن گئے۔
اسپین میں کورونا کی دوسری لہرآئی ہے ۔ اسپین میں 28 ہزارسے زائدافراد موت کے منہ میں چلے گئے۔ اسپین میں کوروناسے متاثرہ افراد کی تعداد3 لاکھ سے زائد ہے۔ میکسیکو میں ایک روزمیں 485 افراد ہلاک جبکہ مریضوں کی تعداد 299,750 ہوچکی ہے ۔ میکسیکو میں اموات کی مجموعی تعداد 35 ہزار سے زائد ہوچکی ہے ۔ 
برطانیہ میں کوروناسے 44 ہزارسے زائد افرادہلاک اور2 لاکھ 90ہزارسے زائدافرادمتاثرہیں۔ نئے  واقعات سامنے آنے کے بعد برطانیہ میں 24 جولائی سے شاپنگ مالز میں ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا گیا ۔ ساوتھ افریقہ کورونا سے متاثرہ ممالک میں دسویں نمبر پرآگیا جہاں  متاثرین کی تعدا د2 لاکھ 87ہزارسے زائد ہوچکی ہے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 4172 ہے ۔
ایران میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 59 ہزارسےبڑھ گئی ہے جبکہ اموات کی تعداد 13032 تک جا پہنچی ہے۔
 اٹلی میں کوروناسے 34 ہزارسے زائد افراد ہلاک جبکہ مریضوں کی تعداد2 لاکھ 43 ہزار سے تجاوز کر گئی ۔ سعودی عرب میں 2243 جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 2لاکھ 35 ہزار سے زائد ہوچکی ہے ۔
 جرمنی اوربیلجیم میں 9 ہزار، فرانس میں 30 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں ، کینیڈا میں 8,790 بنگلہ دیش 2391 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ۔ 


 



متعللقہ خبریں