پاکستان، کورونا 4 ہزار سے زائد جانیں لے چکا ہے

ملک میں متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 98 ہزار 883 ہو گئی

1444349
پاکستان، کورونا 4 ہزار سے زائد جانیں لے چکا ہے

میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے متاثرہ مزید 74 افراد موت کی نیند سو گئے، جس  کے بعد ملک میں مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار 35 ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 21 ہزار 33 ٹیسٹ کیے گئے جب کہ مجموعی طور پر 12 لاکھ 14 ہزار 140 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

 ملک بھر سے کورونا وائرس کے مزید 3 ہزار 138 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 98 ہزار 883 ہو گئی ہے جن میں سے 86 ہزار 906 مریض روبہ صحت بھی ہو چکے ہیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق کورونا کے مصدقہ مریضوں کی سب سے زیادہ تعداد سندھ میں ہے جہاں اس وائرس سے مبتلا افراد کی تعداد 76 ہزار 318 ہے، پنجاب میں 72 ہزار 880 ہیں۔

کورونا سے سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں ایک ہزار 656 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سندھ میں ایک ہزار 205، خیبر پختونخوا میں 890، اسلام آباد میں 120، گلگت بلتستان میں 23، بلوچستان میں 113 اور آزاد کشمیر میں 28 افراد کورونا وائرس سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں