عراق میں حکومت کورونا کے خلاف مطلوبہ اقدامات اٹھانے میں ناکام، مریضوں کی تعداد میں اضافہ

سعودی عرب میں مکہ مکرمہ و مدینہ منورہ کی مساجد کو عبادت کے لیے کھول دیا گیا ہے تو بھی یہاں  پر ایک دن میں تین ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں

1442217
عراق میں حکومت کورونا کے خلاف مطلوبہ اقدامات اٹھانے میں ناکام، مریضوں کی تعداد میں اضافہ

بھارت  میں کورونا کا گراف بدستور بلندی کی جانب مائل ہے، ایک دن میں 468 افراد کی ہلاکتوں سے  مجموعی اموات  کی تعداد 14 ہزار 483 اور مصدقہ مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 56 ہزار سے تجاوز کر گئی ۔ محض ایک دن میں 16 ہزار کے قریب نئے کیسسز سامنے آئے۔

9 ہزار 863 جانی نقصان کے ساتھ ایران عالمی کورونا فہرست میں 10 ویں  نمبر پر برقرار ہے ، ملک میں یومیہ اڑھائی ہزار  کے قریب  انسانوں میں کورونا کی تشخیص کا مشاہدہ ہور ہا ہے۔

سعودی عرب میں مکہ مکرمہ و مدینہ منورہ کی مساجد کو عبادت کے لیے کھول دیا گیا ہے تو بھی یہاں  پر ایک دن میں تین ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں ،ابتک 1 لاکھ 64 ہزار افراد کورونا  کی زد میں آچکے ہیں۔

فرانس کے بعد 17 ویں نمبر پر موجود بنگلہ دیش میں 1 لاکھ 20 ہزار مریض وائرس کے خلاف نبرد آزما ہیں تو ملک میں ڈیڑھ ہزار سے زائد افراد  وائرس کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں۔

عراقی  پارلیمانی حقوق ِ انسانی کمیشن کے صدر ارشاد صالیحی  نے ملک میں  ہر گزرتے دن اپنے اثرات میں تیزی لانے والے کورونا وائرس کی وبا کے باعث عالمی ادارہ صحت ، یورپ اور ہمسایہ ممالک سے ’’حفظان ِ صحت کے حوالے سے امداد‘‘ کی اپیل کی ہے ۔  عراقی ترکمان محاذ کی صدارت کے فرائض بھی ادا کرنے والے صالیحی  کا کہنا ہے کہ حکومتِ عراق اور وزارتِ صحت عوام کی بنیادی ترین ضروریات تک کو پورا کرنے  میں ناکام رہی ہے، یہ عوام کو ماسک، دستانے اور صفائی کرنے کی مصنوعات تک فراہم کرنے سے قاصر رہی ہے۔  اس ملک میں 1 ہزار 251 افراد وائرس سے ہلاک ہوئے ہیں تو  35 ہزار مہلک وائرس کے خلاف نبرد  آزما ہیں۔

جنوبی افریقہ  میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 111 افراد کی اموات سے مجموعی جانی نقصان 2 ہزار 102 اور تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 6 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔

مصر میں مزید 87 افراد جان کی بازی ہار گئے،  جس کے بعد جانی نقصان 2 ہزار 365 جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 58 ہزار 141 ہو گئی ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں