میڈ ان ٹرکی ونٹیلیٹرز کی برازیل کو برآمدات ایک فخر کی بات ہے، وزیر وارانک

ترکی میں تیار کردہ دو ہزار 72 ونٹیلیٹرز کو ساؤ پالو صوبے کے مختلف سرکاری اسپتالوں میں

1439353
میڈ ان ٹرکی ونٹیلیٹرز کی برازیل کو برآمدات ایک فخر کی بات ہے، وزیر وارانک

وزیر ِ صنعت و ٹیکنالوجی مصطفی  نے  برازیل کو برآمد کردہ مقامی ونٹیلیٹرزکا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہزاروں کلو میڑ کی دوری پر ’’میڈ ان ٹرکی‘‘ کی تحریر کو   پڑھنا باعث فخر ہے۔

وارانک نے ترکی میں تیار کرتے ہوئے برازیل کو برآمد کردہ مقامی ونٹلیٹرز کی تصاویر کو ٹویٹر پر شیئر کرتے ہوئے  کہا کہ اس ملک میں میڈ ان ٹرکی کی تحریر کا مشاہدہ کرنا کیا آپ کے خیال میں بھی ایک فخر کی بات نہیں ہے؟

ساؤ پالو کے گورنر جواؤ دوریہ کا کہنا ہے کہ  دو ہزار 72 ونٹیلیٹرز کو ساؤ پالو صوبے کے مختلف سرکاری اسپتالوں میں رکھا گیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ان ونٹلیٹرز کی بدولت آئی سی یونٹس میں بستروں کی گنجائش دو گنا ہو سکتی ہے، جس سے صوبے میں کوئی بھی کووڈ۔19 مریض  علاج معالجے کی سہولت سے محروم نہیں رہے گا۔

 



متعللقہ خبریں