الیکڑک موٹر گاڑیوں کی فروخت میں ریکارڈ اضافہ

انسانوں کے استعمال میں ہونے والی  بجلی کی گاڑیوں کی تعداد 72 لاکھ تک جا پہنچی

1436226
الیکڑک موٹر گاڑیوں کی فروخت میں ریکارڈ اضافہ

دنیا بھر میں بیڑی سے چلنے والی موٹر گاڑیوں کی تعداد  سال 2019 میں ایک برس قبل کے مقابلے میں 40 فیصد بڑھتے ہوئے 21 لاکھ تک ہو گئی ہے۔

اس طرح انسانوں کے استعمال میں ہونے والی  بجلی کی گاڑیوں کی تعداد 72 لاکھ تک جا پہنچی ہے۔

بین الاقوامی انرجی ایجنسی کی عالمی  ہائبرڈ موٹر گاڑیوں کی رپورٹ کے مطابق عالمی سطح پر گاڑیوں کی فروخت  میں 15 فیصد کی مندی آئی ہے تو اس کے بر عکس ہائبرڈ گاڑیوں کی فروخت میں اضافہ  ہوا ہے۔

صرف چین میں گزشتہ برس 10 لاکھ 60 ہزار  الیکڑک گاڑیاں فروخت ہوئیں۔

خطہ یورپ میں یہ تعداد 5 لاکھ 61 ہزار جبکہ امریکہ میں 3 لاکھ 27 ہزار تک رہی ۔

دنیا بھر میں الیکڑک گاڑیوں کا 46.5 فیصد چین میں ہے۔

 



متعللقہ خبریں