عالمی وبا سے دنیا بھر میں اموات کی تعداد 3لاکھ 35 ہزار سے بڑھ گئی

دنیا بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد میں تیزی سے اضافہ جاری ہے اور  متاثرہ افراد کی تعداد 52 لاکھ 19 ہزار سے بڑھ گئی ہے جب کہ تین لاکھ 35 ہزار 8سو سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

1421984
عالمی وبا سے دنیا بھر میں اموات کی تعداد 3لاکھ 35 ہزار سے بڑھ گئی

دنیا بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد میں تیزی سے اضافہ جاری ہے اور  متاثرہ افراد کی تعداد 52 لاکھ 19 ہزار سے بڑھ گئی ہے جب کہ تین لاکھ 35 ہزار 8سو سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔
دنیا بھر 20 لاکھ 97 ہزار سے زائد افراد موذی وائرس کو شکست دے کر صحتیاب ہو گئے ہیں۔
امریکہ میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 96  ہزار سے بڑھ گئی ہے اور 16 لاکھ  21 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہےجبکہ صدر ٹرمپ کا کورونا ٹیسٹ منفی نکلا ہے۔
روس میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد تین لاکھ 26 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔ ایک دن میں 9 ہزار کے قریب نئے واقعات درج ہوئے ہیں اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد 3 ہزار سے تجاوز گئی ہے۔
برازیل  کورونا وائرس متاثرین کی ممالک کی فہرست میں تیسرے نمبر پر پہنچ گیا ہے جہاں ایک دن میں 21 ہزار نئے واقعات کے ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد3 لاکھ 10 ہزار سے بڑھ گئی ہے جبکہ چوبیس گھنٹوں میں 900  افراد کی ہلاکت کے بعد مرنے والوں کی تعداد 20 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔
کورونا سے اسپین میں 27 ہزار 900 سے زائد افراد وائرس کی وجہ سے زندگی کی بازی ہار گئے ہیں جب کہ 2 لاکھ 80 ہزار 117 متاثر ہیں۔
وبا سے نمٹنے میں ناکامی پر اسپین میں حکومت مخالف مظاہرے جاری ہیں۔ مظاہرین نے برتن بجا کر حکومت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔
برطانیہ میں کورونا مزید تین سوترسٹھ جانیں نگل گیا اور مجموعی اموات 36 ہزار سے بڑھ گئی ہیں جب کہ دو لاکھ 50 ہزار سے زائد مریضوں میں کورونا کی تشخیص ہو چکی ہے۔
اٹلی میں کورونا وبا سے ہلاکتوں کی تعداد 32 ہزار 400 سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد دو لاکھ 28 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔
فرانس میں کورونا سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 28 ہزار سے بڑھ گئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 81 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔



متعللقہ خبریں