"کورونا وائرس"اموات کی تعداد3 لاکھ 34 ۃزار سے بڑھ گئی

دنیا بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد میں تیزی سے اضافہ جاری ہے اور  متاثرہ افراد کی تعداد51 لاکھ 94 ہزار سے بڑھ گئی ہے جب کہ تین لاکھ 34 ہزار 6 سو سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں

1421659
"کورونا وائرس"اموات کی تعداد3 لاکھ 34 ۃزار سے بڑھ گئی

دنیا بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد میں تیزی سے اضافہ جاری ہے اور  متاثرہ افراد کی تعداد51 لاکھ 94 ہزار سے بڑھ گئی ہے جب کہ تین لاکھ 34 ہزار 6 سو سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔
دنیا بھر بیس لاکھ 80 ہزارسے زائد افراد موذی وائرس کو شکست دے کر صحتیاب ہو گئے ہیں۔
امریکہ میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 96  ہزار سے بڑھ گئی ہے اور 16 لاکھ  20 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔
روس میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد تین لاکھ 17 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔ ایک دن میں 9 ہزار کے قریب نئے مریض سامنے آئے  اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد 3 ہزار سے تجاوز گئی ہے۔
کورونا سے اسپین میں 27 ہزار 900 سے زائد افراد وائرس کی وجہ سے زندگی کی بازی ہار گئے ہیں جب کہ 2 لاکھ 80 ہزار 117 متاثر ہیں۔
وبا سے نمٹنے میں ناکامی پر اسپین میں حکومت مخالف مظاہرے جاری ہیں۔
 مظاہرین نے برتن بجا کر حکومت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔
برازیل  کورونا وائرس متاثرین کی ممالک کی فہرست میں تیسرے نمبر پر پہنچ گیا ہے جہاں ایک دن میں 21 ہزار نئے واقعات کے ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد3 لاکھ 10 ہزار سے بڑھ گئی ہے جبکہ چوبیس گھنٹوں میں 900  افراد کی ہلاکت کے بعد مرنے والوں کی تعداد 20 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔
برطانیہ میں کورونا مزید تین سوترسٹھ جانیں نگل گیا اور مجموعی اموات 36 ہزار سے بڑھ گئی ہیں جب کہ دو لاکھ 50 ہزار سے زائد مریضوں میں کورونا کی تشخیص ہو چکی ہے۔
اٹلی میں کورونا وبا سے ہلاکتوں کی تعداد 32 ہزار 400 سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد دو لاکھ 28 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔
فرانس میں کورونا سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 28 ہزار سے بڑھ گئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 81 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔
بیلجیئم میں 9,186 مریض، جرمنی میں وائرس سے 8,309 مریض، میکسیکو میں 6,510، کینیڈا میں 6,152 مریض ہالینڈمیں 5,775 افراد، سوئیڈن میں 3,871، 3,585، پیرو میں 3,148، ایکواڈور میں 2,939، سوئٹزرلینڈ میں 1,898، آئرلینڈ میں 1,583، پرتگال میں 1,277، رومانیہ میں 1,156 جب کہ پولینڈ میں 972 کرونا مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران روس، اٹلی، انڈیا، پیرو، کینیڈا میں 100 سے زائد اموات، برطانیہ میں 300 سے زائد اموات، میکسیکو میں 400 سے زائد اموات جبکہ  امریکہ اور برازیل میں 1000 سے زائد مریض ہلاک ہوئے۔



متعللقہ خبریں