کورونا وائرس کووِڈ۔19، HIV ایڈز کی طرح دیرپا شکل اختیار کر سکتا ہے: مائیک ریان

یہ وائرس ہمارے معاشروں میں مقامی بیماری کی صورت میں دیرپا شکل اختیار کر سکتا ہے۔ بہت ممکن ہے کہ وائرس کا خاتمہ نہ ہو سکے: ریان

1417060
کورونا وائرس کووِڈ۔19، HIV ایڈز کی طرح دیرپا شکل اختیار کر سکتا ہے: مائیک ریان

عالمی ادارہ صحت کے ہنگامی حالات پروگرام کے ڈائریکٹر مائیک ریان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کووِڈ۔19، HIV ایڈز کی طرح دیرپا شکل اختیار کر سکتا ہے۔

ریان نے عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈورس ایڈہینم گیبریسس  کی طرف سے تنظیم کے جنیوا آفس میں منعقدہ ویڈیو پریس کانفرنس میں سوالات کے جواب دئیے۔

ریان نے کہا ہے کہ متعدد ممالک میں معمولاتِ زندگی کی طرف لوٹنے کے لئے لاک ڈاون میں نرمی کی جا رہی ہے لیکن دوسری طرف وباء پر قابو پا سکنے کے لئے ابھی ایک طویل راستہ طے کرنا باقی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہم سب کو جو اندیشہ لاحق ہے وہ یہ کہ وباء کی نئی لہر کا تعین کئے بغیر قرنطینہ میں نرمی کی صورت میں کہیں عوامی صحت اور اقتصادی تباہیوں کا لامتناہی سلسلہ نہ شروع ہو جائے۔

کووِڈ۔19 کی ویکسین سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا ہے کہ میرے خیال میں اس پہلو کو زیر غور لایا جانا اہمیت کا حامل ہے کہ یہ وائرس ہمارے معاشروں میں مقامی بیماری کی صورت میں دیرپا شکل اختیار کر سکتا ہے۔ بہت ممکن ہے کہ وائرس کا خاتمہ نہ ہو سکے۔

 مائیک ریان نے کہا ہے کہ بالکل ایسے ہی جیسے HIV ایڈز کا خاتمہ نہیں ہوا اور ہم اس کی شرائط کے عادی ہو گئے ہیں۔ HIV کا علاج اور حفاظتی طریقے دریافت ہونے کے بعد اب انسان پہلے کی طرح اس سے خوفزدہ نہیں ہوتے۔



متعللقہ خبریں