ایران نے اپنا پہلا عسکری سیٹلائیٹ "نور"مدار میں بھیج دیا
ایران نےگزشتہ روز کہا ہے کہ فوج نے ملک کے پہلے فوجی سیٹیلایئٹ "نور" کو کامیابی کے ساتھ مدار میں بھیج دیا ہے
1403346
ایران نےگزشتہ روز کہا ہے کہ فوج نے ملک کے پہلے فوجی سیٹیلایئٹ "نور" کو کامیابی کے ساتھ مدار میں بھیج دیا ہے۔
پاسداران انقلاب کے مطابق ،یہ سیٹیلائٹ زمینی سطح سے چار سو پچیس کلومیٹر اوپر مدار میں پہنچ چکا ہے۔
واضح رہے کہ تہران حکومت نے امریکہ کے ساتھ حالیہ کشیدگی کے تناظر میں اس پیشرفت کو اہم قرار دیا ہے۔
ایران گزشتہ کئی ماہ سے سیٹیلائٹ کو لانچ کرنے کی کوشش میں تھا تاہم اسے مسلسل ناکامی کا سامنا تھا۔
نئے کورونا وائرس کی عالمی وبا کے دوران اس ایرانی اقدام کو عالمی سطح پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا جا رہا ہے۔