ایشیائی ممالک میں کورونا: کاروباری سرگرمیاں جزوی طور پر بحال

ایشیائی ممالک میں کورونا وائرس کی وبا سے متاثرین کی تعداد میں بتدریج کمی واقع ہو رہی ہے جس کی وجہ سے بعض ممالک میں کاروباری سرگرمیاں جزوی طوورپر بحال کی جا رہی ہیں

1401864
ایشیائی ممالک میں کورونا: کاروباری سرگرمیاں جزوی طور پر بحال
putin koronavirus.jpg

دنیا  بھرمیں  کورونا وائرس  کے باعث ایک لاکھ  چھیاسٹھ ہزار کے قریب  افراد ہلاک، چوبیس لاکھ اکیس  ہزار سے زائد متاثر جبکہ چھہ لاکھ  پینتیس ہزار سات  سو سے زائد صحت یاب ہو چکے ہیں۔
جنوبی افریقہ میں وائرس کے سبب باون افراد ہلاک ہوئے ہیں ،جوہانسبرگ کی سڑکوں پر ہو کا عالم ہے جس کی وجہ سے بے گھر افراد نے آس پاس کے گھروں سے کھانا اور دیگر ضروری اشیا مانگنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔
عراق میں کورونا کے سبب رکی کاروبای سرگرمیاں اب آہستہ آہستہ بحال ہو رہی ہیں۔انتظامیہ نے رمضان المبارک  کی آمد پر کرفیو میں نرمی کا  اعلان کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ  عراق میں وائرس کے سبب بیاسی افراد ہلاک اور پانچ سو انتالیس متاثر ہو چکے ہیں۔
سری لنکا میں اب  تک اس  وائرس سے سات افراد ہلاک اور دو سو پچانوے متاثر ہو چکے ہیں جہاں  بیس مارچ سے نافذ کرفیو میں اب نرمی پیدا کی جا رہی ہے ،کولمبو اور دیگر علاقوں میں بدھ تک   کرفیو نافذ رہے   مگر سرکاری ادارے،کمپنیوں اور بینک کھلے رہیں گے ۔
کوریا ئی حکومت نے بتایا ہے کہ ملک میں فروری میں وبا کے عروج پر پہنچنے کے بعد پہلی مرتبہ ایک روز میں سامنے آنے والے نئے  واقعات کی تعداد میں واضح کمی  رونما  ہوئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ نئے 8 میں سے 5  مریض  بیرون ملک سے آئے تھے۔
ملک میں کورونا  مریضوں کی مجموعی تعداد 10 ہزار 661 ہے اور اب تک اس وائرس سے وہاں 234 ہلاکتیں بھی ہو چکی ہیں۔
چین کے صحت حکام نے بتایا ہے کہ وہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صرف 16 مریض سامنے آئے ہیں جو 17 مارچ کے بعد سے سب سے کم تعداد ہے۔
ان نئے واقعات  میں سے 9 بیرون ملک سے آئے تھے اور کوئی نئی ہلاکت بھی رپورٹ نہیں ہوئی۔
نئے  واقعات  کے بعد ملک میں مجموعی  مریضوں کی تعداد 82 ہزار 735 ہوگئی ہے
اسرائیل میں کورونا وائرس سے مزید 7 افراد کی ہلاکت کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 171 ہوگئی ہے۔
ملکی  وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیل میں 97 نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد مجموعی تعداد 133 ہزار 362 ہوگئی جن میں سے 156 کی حالت تشویشناک ہے۔
اسرائیل کے نگراں وزیر اعظم بن یامین  نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ اسرائیل آج سے لاک ڈاؤن میں نرمی لائے گا  کیونکہ ہمارے ملک میں سب سے کم ہلاکتوں کی شرح ہے ۔
ایرانی ڈاکٹروں اور حکام نے وائرس کے پھیلاؤ پر تقریباً قابو پالیا ہے جس کے باعث وہاں ہلاکتوں کی شرح میں کمی آئی ہیں۔ اس کے باوجود وائرس نے 5118 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ 82 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔
افغانستان میں کورونا وائرس سے 32 اور بھارت میں 507 اموات کی تصدیق کی گئی ہے۔
بھارتی وزارت صحت کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 15 ہزار 712 ہوگئی ہے۔ 
دوسری جانب افغان وزیر صحت نے کہا ہے کہ ملک میں 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 60 مزید  واقعات رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد تعداد 993 ہوگئی ہے۔
افغان وزیر صحت کے مطابق کورونا وائرس سے متاثر 131 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔



متعللقہ خبریں